کشمیری سوشل ایکٹیوسٹ وقار بھٹی کاکشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیےننگےپائوں مارچ


سری نگر،اسلام آباد،مظفر آباد(ڈبلیو این این)جموں کشمیر سوشل پولیٹیکل ایکٹویسٹ موومنٹ کے
چئیرمین ،معروف کشمیری سوشل ایکٹیوسٹ وقار ایچ بھٹی نے ریاست جموں کشمیر
گلگت بلتستان کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیری سیاسی قائدین اور
شہریوں کی رہائی کے لیے ننگے پاﺅںمارچ شروع کردیا،ہندوستانی زیر انتظام
جموں کشمیر میں جدوجہد آزادی کرنیوالے کشمیری سیاسی قائدین کو ہندوستانی
جیلوں میں کالے قوانین کے تحت پابند سلاسل رکھا ہوا ہے،وقار بھٹی نے
میڈیا کے نام جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیریوں پر ظلم وبربریت
کی انتہا ہورہی ہے،آگرہ،بنارس اور ہندوستانی دیگر جیلوں میں ہمارے شہریوں
کو اس سخت سردی میں مقید رکھا ہوا ہے،منحوس خونی لکیر کے دونوں اطراف
کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے میں اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک ماہ سے
ننگے پاﺅںچل رہا ہوں،بیماری کے باوجود اس سخت سردی میں جوتے اتار کرا پنے
بہنوں اور بھائیوں کی رہائی کے لیے آواز اٹھا رہا ہوں،تادم مرگ جدوجہد
آزادی کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا، اس وقت ننگے پاﺅں بھارتی زیر تسلط
جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں ننگے پاﺅں مارچ کررہا ہوںجلد دلی جنتر
منتر کی جانب پنے کشمیریوں جنھیں بے گناہ مقید رکھا گیا ہے کی خاطر مارچ
کروں گا،بھارت سرکار نے کالے قوانین کے ذریعے ہمارے شہریوں کو پابند
سلاسل کرکے شہید کررہی ہے،ہمارے نوجوانوں کو فیک انکاﺅنٹرز میں شہید کیا
جارہا ہے،ہم پر امن احتجاج کرتے دنیا کی توجہ مبذول کرا رہے ہیں،دنیا بھر
میں امن اور ہماری آزادی پر یقین رکھنے والے ہمارا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں