سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد ایک ہزار روپے کرنے کے پیغام سے متعلق وضاحت جاری کردی

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد ایک ہزار روپے کرنے کے پیغام سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پیغام جعلی ہے، عوام توجہ نہ دیں۔

نامعلوم افراد کی جانب سے موبائل پر پیغام بھیجا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم (کارڈ) سے رقم نکلوانے کی حد ایک ہزار روپے کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد سے متعلق پیغام کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ پیغام جعلی ہے، عوامہ توجہ نہ دیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ایسا میسیج کر ہی نہیں سکتا’ ,نہ ہی ہماری کوئی ایسی پالیسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں