آزاد جموں کشمیر اسمبلی کی نشستیں تبدیل،تعداد 53 ہوگئی


اسلام آباد(سخاوت سدوزئی)آزاد جموں کشمیر اسمبلی میں اس وقت49نشستیں ہےاسمبلی کی سیٹوں میں مزید چار سیٹوں کا اضافہ کیا گیاہے جس سے اس سال ہونے والی عام انتخابات 2021ء میں آزادجموں کشمیر اسمبلی کی نشستیں بڑھ کر 53ہو جائیں گی۔اسمبلی نشستوں میں یہ اضافہ ضلع نیلم ویلی، ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا، ضلع کوٹلی اورپونچھ راولاکوٹ میں کیا گیا ہے۔اس طرح آزاد جموں کشمیر اسمبلی میں آزادجموں کشمیر کی 29نشستیں تھیں جوامسال کے الیکشن 2021ء میں بڑھ کر33ہو جائیں گی،12نشستیں مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان اور8خصوصی نشستیں ،کل53نشستیں،آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کی نشستوں کی تفصیلات کے مطابق

*( ضلع میر پور)*

*ایل اے 1میر پور 1*
ڈڈیال کی پوری تحصیل شامل ہے۔
*ایل اے2میرپور 2*
میر پور تحصیل کے پٹوار سرکل پلاک،پنڈ خورد،ڈھیری پھلی،ڈھیری بروان،چکسواری،پنیام،بوا،ٹانگ،کنیلی،ماوہ،بجار، ہرڈوچی،اسلام گڑھ،کلیام بنسی اور پوٹھا بنسی شامل ہیں۔

*ایل اے 3میر پور 3*
میر پور تحصیل کے پٹوار سرکل خانپور،کھڑک،رٹھوعہ محمد علی،تھوتھال،سنگوٹ،میر پور میونسپل ایریا،سیکٹر اے،سیکٹر بی،سیکٹر سی،سیکٹر ڈی ،سیکٹر ای،سیکٹر ایف نیو سٹی میر پور پٹوار حلقوں پر مشتمل ہے۔
*ایل اے 4میرپور 4*
ایل اے4میر پور 4میں میر پور تحصیل کے پٹوار سرکل ،کھڑی خاص،عزیز پور،لہڑی، سونکیا،بھلیالا، خورد،پنڈی سبر وال،افضل پور،سموال شریف پل منڈا،سہانگ،بانی،بلوارا،جاتلاں، جانگیاں،پکھرال،نوگراں،دھل محمود،رائے پورشامل ہیں۔

*( ضلع بھمبر)*

*ایل اے 5 بھمبر1*

میں برنالہ کی تمام تحصیل شامل ہے۔

*ایل اے 6بھمبر 2*

میں سماہنی کی تمام تحصیل شامل ہے۔
*ایل اے 7بھمبر3*

میں بھمبر کی پوری تحصیل شامل ہے۔

*( ضلع کوٹلی)*

*ایل اے 8کوٹلی 1*

میں کوٹلی تحصیل کے پٹوار سرکل دھنواں،گوئی، ککنی بگاہ،پھگواڑی،جھنجوڑا،دندلی،
قمروٹی،چوکی ٹینڈا شامل ہیں۔

*ایل اے 9کوٹلی 2*

میں مکمل تحصیل فتح پور( نکیال) اور کوٹلی تحصیل کے پٹوار سرکل خود گجراں شامل ہے۔

*ایل اے 10کوٹلی 3*

میں تحصیل کوٹلی کے پٹوار سرکل کوٹلی خاص، رولی،دھمول،گلہارشریف،بھناری،بڑالی،سروٹہ شامل ہیں۔

*ایل اے11کوٹلی 4*

میں سہنسہ کی پوری تحصیل اور کوٹلی تحصیل کے پٹوار سرکل سیاہ،پنجیڑا،سرساوہ،اودھ ،
نوہی سروٹہ شامل ہیں۔

*ایل اے 12کوٹلی 5*

میں چڑھوئی تحصیل کے پٹوار سرکل سوہلناں ،پنجیاں ،براٹلہ،
ناڑڈڈیالاں،تھروچی،چاولہ،
چڑھوئی، کجلانی،چنگپور خواص،کوٹیرہ خانقاہ،دولیاں جٹاں کی مکمل تحصیل ،ڈنہ، کھوئی رٹہ تحصیل کا پٹوار سرکل ٹائیں شامل ہے۔

*ایل اے 13کوٹلی 6*

میں کھوئی رٹہ تحصیل کے پٹوار سرکل کھور، سوہانہ، سیری مجوال، کھوئی رٹہ، بھیال، ڈھانہ، کوٹیڑہ اندریلا،سملیار،منجوال شامل ہیں۔
*(ضلع باغ)*

*ایل اے14باغ1*

میں دھیر کوٹ کی مکمل تحصیل ماسوائے ملوٹ کا پٹوار سرکل چھور شامل ہے۔

*ایل اے 15باغ2*

میں ہاڑی گہل تحصیل کے پٹوار سرکل جگلڑی،تھب،روالی،ٹوپی،بانی،
پساری، گائوں ملوٹ پٹوار سرکل چھور آف دھیر کوٹ تحصیل ،نڑیولہ،کفل گڑھ اور باغ تحصیل کے پٹوار سرکل بیر پانی اور بنی منہاسہ شامل ہے۔

*ایل اے 16باغ 3*

میں باغ تحصیل کے پٹوار سرکل باغ خاص،بھونٹ بھیان، سوواج، ناڑ شیرعلی ، دھارا، اسلام نگر،چھتر نمبر دو، سیری چھوکی شامل ہیں۔

*ایل اے17باغ 4*

میں حویلی(کہوٹہ) کی مکمل تحصیل، مکمل تحصیل خورشید آباد، مکمل تحصیل ممتاز آباد شامل ہے۔

*( پونچھ)*

*ایل اے 18پونچھ 1*

میں عباس پور کی پوری تحصیل،ہجیرہ تحصیل کے پٹوار سرکل گھمیر،سہرککوٹہ،بٹل،منڈھول،
سہڑہ،تاہی شامل ہیں۔

*ایل اے 19پونچھ 2*
میں ہجیرہ کے پٹوار سرکل ہجیرہ/کٹیہرہ،سرائی، بھانتنی،کیری کوٹ،پھگواٹی،رکار، اکھوڑ بن، پوٹھی چھپریاں ماسوائے گائوں پیرکوٹ اور پلندری تحصیل کے پٹوار سرکل پٹوار سرکل نیریاں ماسوائے گائوں نیریاں،حبیب آباد،پٹوار سرکل تراڑکھل ماسوائے گائوں منشا آباد، بیروٹ، پٹوار سرکل پپے ناڑ۔

*ایل اے 20پونچھ 3*

میں راولاکوٹ تحصیل کے پٹوار سرکل پکھار، علی سوجل، دوتھان،چھوٹا گلہ ماسوائے گائوں دریک،جنڈالی،حسین کوٹ ،کویان ،تحصیل ہجیرہ کے پٹوار سرکل گائوں پیر کوٹ آف پٹوار سرکل پوٹھی چھپریاں۔

*ایل اے 21پونچھ 4*
میں تحصیل راولاکوٹ کے پٹوار سرکل پاچھیوٹ،ہورنہ میرا، بنگوئیں ،ٹمروٹہ،بناکھ،ریہاڑہ،تھوراڑ مکمل تحصیل۔

*ایل اے 22پونچھ5*

میں تحصیل راولاکوٹ کے پٹوار سرکل پاچھیوٹ ،ہورنہ میرا،بنگوئین،ٹمروٹہ ،بناکھ،ریہاڑہ اور تھوراڑ کی مکمل تحصیل۔

*ایل اے 23سدھنوتی 6*

میں سدھنوتی تحصیل پلندری کے پٹوار سرکل گوراہ شمالی،پلندری ،داردھرچھ
( افضل آباد) گوراہ جنوبی،برال، اسلام پورہ، جھنڈا بگلہ،آزاد پتن،پنتھل، منگ کی پوری تحصیل۔

*ایل اے 24سدھنوتی 7*

میں سدھنوتی تحصیل کے پٹوار سرکل سہر،بلوچ کی مکمل تحصیل،گائوں نیریاں،پٹوار سرکل نیریاں کا حبیب آباد، گائوں منشاء آباد،گائوں بریوٹ آف پٹوار سرکل تراڑکھل آف تحصیل تراڑکھل۔

*(ضلع نیلم ویلی)*

*ایل اے 25نیلم ویلی 1*

میں تحصیل اٹھمقام ضلع نیلم کے پٹوار سرکل نگدر ماسوائے گائوں نیلم، دواریاں،لوات،دودھنیال، شاردہ کی پوری تحصیل۔

*ایل اے26نیلم ویلی 2*

میں تحصیل اٹھمقام ضلع نیلم کے پٹوار سرکل اٹھمقام، شاہ کوٹ،جاگراں ،بانڈی اشکوٹ، لیسوا، چلیانہ جاگیر، میر پورہ، نیلم گائوں کا پٹوار سرکل نگدر۔

*( ضلع مظفر آباد)*

*ایل اے 27مظفر آباد 1*

میں تحصیل نصیر آباد(پٹہکہ) کے پٹوار سرکل تلگراں،ریالی،سید پور،بانڈی کھٹانہ،کہوڑی،نصیر آباد،سیری بھیری، ڈوبہ،باٹ دھارا، مچھیارہ،پالا ماگراں، بلگراں، تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل مسلم آباد، ہیر کٹلی، چہلہ بانڈی ماسوائے بانڈی میر سمداری اور چہلہ۔

*ایل اے 28مظفر آباد 2*

میں تحصیل نصیر آباد ( پٹہکہ)کے پٹوار سرکل پنجگراں، دیوالیاں،پنجکوٹ، نوسیری،پٹہکہ،نوراسیری،تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل چھتر دومیل ماسوائے گائوں چاروایا،امبور،چھتر دومیل، دھنی سیداں، سیری دارا ماسوائے رنجاٹہ ، ہوتراری،دومیل ماسوائے گائوں میرا تنولیاں ،بانڈی تنولیاں و دومیل ، پٹوار سرکل دھانی ماسوائے گائوں دھانی،گن چھتر،گھڑی دوپٹہ۔

*ایل اے 29مظفر آباد 3*

میں تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل مظفر آباد، گوجرہ،کٹلی، پٹرینڈ، چھتر دومیل گائوں امبور ، چھتر دومیل، دھنی سیداں ،دومیل گائوں میرا تنولیاں ،بانڈی تنولیاں و دومیل، سیری دارا کا پٹوار سرکل گائوں رنجاٹہ، گائوں بانڈی میر صمدانی و چاہلہ آف پٹوار سرکل چہلہ بانڈی ، گائوں دھنی آف پٹوار سرکل دھنی۔

*ایل اے 30مظفر آباد 4*

میں ہٹیاں بالا کے پٹوار سرکل لنگلا، مظفر آباد تحصیل کے پٹوار سرکل کائی منجہ، ہٹیاں دوپٹہ ، لنگر پورہ ٹھوٹھہ ،لواسی، دچھوڑ میراں۔

*ایل اے 31مظفر آباد 5*

میں تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل مظفر آباد، انوار شریف،تھیریاں،چھنال بنگ،چڑکپورہ،نور پور نکراں،کومی کوٹ،چھتر کلاس،ڈنہ، دولائی،کچیلی،بالان،رام کوٹ،کٹکیر، میرا کلاں،میرا خورد، جھنڈ گراں ،نارات، چروایاآف پٹوار سرکل چھتر دومیل۔

*ایل اے 32مظفر آباد 6*

میں چکار کی پوری تحصیل،تحصیل ہٹیاں کے پٹوار سرکل کھلانہ خورد، کلہانہ کلاں ،سارک چناری،چکوٹھی، ہٹیاں ملکپورہ ،بنی حافظ، دمن۔

*(ضلع ہٹیاں بالا)*

*ایل اے 33مظفر آباد 7*

لیپہ کی پوری تحصیل، تحصیل ہٹیاں کے پٹوار سرکل گجر بانڈی،میرا بکوٹ، چکہامہ،نرداجیاں، لمنیاں،مکناٹ، کھانڈا،

(جموں ،کٹھوعہ،ریاسی، اودھمپور ،پونچھ ریاست و متاثرین منگلا ڈیم مقیم پاکستان)

*ایل اے 34جموں 1*

، بلوچستان صوبہ، سندھ صوبہ،بہاولپور ڈویژن ،ملتان ڈویژن،ڈیرہ غازی خان ڈویژن ، فیصل آباد ڈویژن، سرگودھا ڈویژن،لاہور ڈویژن۔

*ایل اے35جموں 2*

گوجرانوالہ ضلع ماسوائے تحصیل وزیر آباد، حافظ آباد ضلع، ضلع سیالکوٹ کی ڈسکہ تحصیل،سیالکوٹ ضلع کی تحصیل پسرور، سیالکوٹ ضلع کی تحصیل سمبڑیال۔

*ایل اے 36جموں3*

سیالکوٹ کی پوری تحصیل۔

*ایل اے 37جموں 4*

ناروال کی پوری تحصیل۔

*ایل اے 38جموں 5*

گوجرانوالہ ضلع کی تحصیل وزیر آباد ،ضلع گجرات، ضلع منڈی بہائوالدین۔

*ایل اے 39جموں 6*

خیبر پختون خواہ صوبہ، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد وفاقی علاقہ۔

*( کشمیر وادی)*

*ایل اے 40ویلی1*

صوبہ بلوچستان،صوبہ سندھ۔

*ایل اے 41ویلی 2*
لاہور ڈویژن۔
*ایل اے 42ویلی3*
،بہاولپور ڈویژن، ملتان ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، فیصل آباد ڈویژن، جہلم ضلع، چکوال ضلع۔

*ایل اے 43ویلی4*

وارڈ نمبر 15سے50راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے حدود میں(1985کی وارڈ تقسیم کے مطابق)

*ایل اے 44ویلی5*

وارڈ نمبر 1سے وارڈ نمبر14راولپنڈی میونسپل کارپوریشن حدود کے اندر ( 1985کی وارڈ تقسیم کے مطابق) کنٹونمنٹ وارڈ نمبر1سے 10، راولپنڈی ضلع
راولپنڈی میونسپل کارپوریشن حدود سے باہر ، اسلام آباد وفاقی علاقہ ، اٹک ضلع۔

*ایل اے 45ویلی6*

صوبہ خیر پختون خواہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں