بوائز مڈل سکول بوکڑہ کی اپ گریڈیشن کےلیے مقامی شہریوں کا دھرنا۔

بوکڑہ منڈہول (پاک میڈیا پوائنٹ،ڈبلیو این این این)بوائز مڈل سکول بوکڑہ کو ہائی کا درجہ دینے کے لیے تتہ پانی ہجیرہ اہم دفاعی روڈ پر دھرنا،اے سی ہجیرہ یاسر چوہدری سے دھرنا شرکاء کے کامیاب مذاکرات ،دھرنا شرکاء نےطآمدہ جمعرات تک احتجاج موخر کرکے وقت دے دیا،بوکڑہ منڈہول کے مقامی شہریوں نے بوائز مڈل سکول بوکڑہ کی اپ گریڈیشن کے مطالبےکے حق میں اہم دفاعی روڈ تتہ پانی ہجیرہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کرکے دھرنادیا،اس موقع پر مقامی شہریوں،کیپٹن ریٹائرڈ مقصود عباسی،یاسر کاظمی ،ملک مشتاق،ملک فضل کریم ،حاجی فاروق،نعمان کشمیری،حارث ملک،انجم علی کشمیری اور دیگر نے کہا کہ بوائز مڈل سکول بوکڑہ میرٹ کے لحاظ سے ہائی کا درجہ پانے کے لیے صف اول کا ادارہ ہے جہاں 350کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں، بوکڑہ پونچھ کی ایک خطیر آبادی سمیت سدھنوتی حلقہ بلوچ کے علاقے چھتریڑی،ٹھنڈی کسی اور جعین بھی اسی سکول وابستہ ہیں،وزیر حکومت چوہدری یاسین گلشن نے اس سکول کو ترجیحی بنیادوں پر اس ادارے کو۔اپ گریڈ کرنے کا وعدہ کیا تھا، ہمارا احتجاج جاری ہے،یاسین گلشن خود آکرشہریوں کو مطمئن کریں،اے سی ہجیرہ یاسر چوہدری نے بوکڑہ پہنچ کر دھرنا شرکاء سے مذاکرات کیے،مظاہرین نے آمدہ جمعرات تک وقت دے کر احتجاج موخر کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں