سکیل اپ گریڈیشن ہمارا بنیادی حق ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ تمام صوبہ جات کے برابر اساتذہ سکیل اپ گریڈ کیے جاہیں۔ سردار مدثر بشیر

تتہ پانی(صبور احمد) حکومت وقت وعدے کے مطابق اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کرئے۔ پاکستان کے تمام صوبہ جات میں اساتذہ کے بنیادی سکیل کے مطابق آزاد کشمیر میں بھی سکیل اپ گریڈیشن کو یقینی بنایا جائے۔ .

قوم کے معماروں کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔ ہمارا یہ مطالبہ کافی پہلے پورا کیا جانا چاہیے تھا مگر افسوس کہ ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس سلسلہ میں مسلسل غفلت برتی گی پس پردہ حقائق کیا ہیں کچھ خبر نہیں۔ ہمارا مطالبہ نا جائز نہیں ہے۔ یہ ہمارا بنیادی حق ہے۔ آزاد کشمیر ٹیچر آرگنائزیشن کے مرکزی رہنماء سردار مدثر بشیر کی ڈبلیو این این نیوز سے گفتگو ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ امید ہے حکومت اب اس سلسلہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کہ جلد اساتذہ اکرم کے سکیل اپ گریڈیشن کی منطوری دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں