آزاد کشمیر بھر میں ٹیلی نار کمپنی کی ناقص سروس سے شہری عاجز آ گئے، عوام کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا۔

مظفرآباد+ میرپور (ڈبلیو این این) آزاد کشمیر بھر میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار کی ناقص انٹرنیٹ سروسز سے شہری عاجز آ گئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے مہنگے ترین پیکجز لگاتے ہیں انٹرنیٹ سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہے، ٹیلی بار کمپنی اشتہارات میں 4G سروس کا راگ الاپ رہی ہے اور سروس 2G بھی نہیں ہے۔ جو کہ قابل افسوس ہے۔ ہمارا لاکھوں کا روزانہ کی بنیاد پر نقصان ہوتا ہے۔ متعدد مرتبہ ٹیلی نار کال سنٹر بات کر کہ شکایات درج کروا چکے ہیں لیکن سروس کہ معیار کو بہتر نہیں بنایا جا سکا۔ آزاد کشمیر بھر اور بلخصوص ضلع کوٹلی میں ٹیلی نار انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سروس کے معیار کو بہتر بنایا جائے یا کمپنی اپنے ٹاور اکھاڑ کر لے جائے ہم سے مزید یہ ازیت نا قابل برداشت ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیلی نار کمپنی کو سروس کی بہتر فراہمی کے لیے مجبور کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں