کریلوی خاندان کا کوئی شخص الیکشن میں حصہ نہیں لے گا۔سالار جمہوریت سکندر حیات۔

کوٹلی(صبور احمد) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات خان کا کہنا ہے کے 2021 کے انتخابات میں کریلوی خاندان کا کوئی بھی شخص الیکشن میں حصہ نہیں لے گا۔ہم نے ساری زندگی ریاست کے عوام کی خدمت کی ہے ۔مسلم کانفرنس کاکوئی بھی ٹکٹ میری مشاورت کے بغیر جاری نہیں کیا جاۓ گا۔
انکا مزید یہ کہنا تھا کے وزیراعظم نوازشریف مشتاق منہاس کو وزیراعظم بنانا چاہتے تھے لیکن میں نے مخالفت کی تو فاروق حیدر کو وزیراعظم بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں