پارلیمانی بورڈ غیر متوازن اور خلافِ میرٹ بنایا گیا ہے۔سیکٹری جنرل پی ٹی آئی ماجد خان۔

اسلام آباد(ذرائع ) تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی آزادکشمیر کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی نظریاتی آزادکشمیر نے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔سیکٹری جنرل ماجد خان اور رہنما پی ٹی آئی راجہ مصدق نے کہا ہے کے پارلیمانی بورڈ میں پیراشوٹ امیدواران کو بھی شامل کر دیا گیا ہے اور نظریاتی کارکنان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کے جلد از جلد اس بورڈ کو تحلیل کر کے میرٹ پر پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں