تتہ پانی: دربار عالیہ بنڈہورشریف میں بسلسلہ جشن ولادت حضرت علی المرتضی علیہ السلام دوروزہ تقریبات ہوں گی


تتہ پانی(ڈبلیو این این)دربار عالیہ بنڈہور شریف تتہ پانی میں 25 فروری بروز جمعرات بعد ازنماز عشاء بسلسلہ جشن ولادت مولاعلی مشکل کشا وجہ الکریم محفل سماع ہوگی،26 فروری بمطابق 13 رجب المرجب بروز جمعہ دن ساڑھے 12 بجے قبلہ پیر سید منور حسین شاہ جمعہ کے خطبہ میں سیرت سیدنا علی المرتضیٰ علیہ السلام سے زائرین وعقیدت مندوں کے قلوب واذہان کو منور کریں گے،سجادہ نشین دربار عالیہ بنڈہور شریف قبلہ پیر سید اکرام حسین شاہ بخاری اختتامی دعا فرمائیں گے،بعد ازاں زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں