میرپور محکمہ تعلیم سکولز نے امتحانات کا حتمی شیڈول جاری کر دیا.

میرپور(راجہ قیصر افضل سے ) آزاد کشمیر بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان 16 سے 31 مئی کے دوران منعقد کروائے گا جبکہ نتائج کا اعلان دس جون کو کیا جائے گا۔خبریں ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز نے امتحانات کا حتمی شیڈول جاری کردیا۔ آزاد کشمیر بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان 16 سے 31 مئی تک لیا جائے گا۔ نتائج اور رزلٹ کارڈ 10 جون کو جاری ہونگے۔ انگلش، حساب، سائنس، اردو، کمپیوٹر، تاریخ ، جغرافیہ اور معاشرتی علوم کا پیپر ہوگا۔ امتحانات کیلئے سوالیہ پیپر کلسٹرز فراہم کرے گا۔پہلی اور دوسری جماعت کا امتحان زبانی سوال جواب کے ذریعے ہوگا۔ تیسری سے آٹھویں جماعت کا امتحان پچاس نمبر کا لیا جائے گا ۔کلسٹرز کے مطابق 25 سوالات دیئے جائیں گے ہر سوال کے 2 نمبر ہونگے۔ باقی پچاس نمبرز ہوم ورک کے شامل کیے جائیں گے دوسری جانب پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک اور انٹر کے امتحان کی حتمی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ پی بی سی سی کےمطابق تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 4 مئی سے شروع ہوں گے۔ میٹرک کے امتحانات تیس روز میں لئےجائیں گے،نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا۔اسی طرح انٹر میڈیٹ کا سالانہ امتحان 12 جون سے شروع ہوگایہ امتحان بھی تیس روز میں لیا جائے گا۔انٹر کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں