سرمنڈاتے ہی اولے،تنویر الیاس چغتائی 27 فروری شو سے تحریک انصاف پونچھ نے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔


اسلام آباد،راولاکوٹ(ڈبلیو این این،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)سرمنڈالتے ہی اولے،تحریک جوانان پاکستان کے بل بوتے 27فروری تنویر الیاس چغتائی راولاکوٹ شو سے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر ضلع پونچھ نے لاتعلقی کا اظہار کردیا غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر پونچھ کے صدر سردار اورنگذیب،سردارارشد نیازی اور دیگر نے پرہجوم نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27فروری تحریک جوانان پاکستان کے بل بوتے راولاکوٹ تنویر الیاس چغتائی نامی شخص جو پنجاب حکومت کا ملازم ہے کی جانب سے قومی دن کو سیاسی رنگ دینا کسی صورت درست نہیں،اس کی کسی صورت میں اجازت نہیں دیں گے، ہم وزیر اعظم عمران خان اور چئیرمین نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تنویر الیاس چغتائی کی کھربوں کی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی نیب سے تحقیقات کرائی جائیں،کرپٹ سرمائے کی بنیاد پر آزاد جموں کشمیر کو فتح کرنے کی کوشش مذکورہ شخص کا وطیرہ بن چکا، قومی دن کو متنازع بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،پی ٹی آئی پونچھ کا 27 فروری کو ہونے والے جلسے سے کوئی تعلق نہیں،پارٹی پالیسی سے مغائر کرپٹ شخص کو مسلط نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کرپٹ افرادکو اپنی صف میں شامل کرنے سے قبل نیب سے تحقیقات کرائیں،ہم سیاسی کارکن ہیں،سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ کرنا جانتے ہیں،چور دروازے سے آنے والوں کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کل 27 فروری قومی دن کو تنویر الیاس چغتائی متنازع بنا نے کی کوشش کررہا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں