پی ٹی آئی کے موجودہ پارلیمانی بورڈ کو تسلیم نہیں کرتے سردار سفیر عالم امیدوار اسمبلی عباسپور

عباس پور: سردار سفیر عالم رہنما پاکستان تحریک انصاف عباسپور نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کی۔۔
ان کا کہنا تھا کہ حلقہ میں میرٹ کی بحالی کی جاۓ۔۔
انھوں نے پالیمانی بورڑ کو ریجیکٹ کیا اور کہا کہ اس بورڑ پہ انھیں تحفظات ہیں۔۔
انھوں نے عمران خان کے ویثرن کو آگے بڑھانے اور ان کا ساتھ دینے کا عزم کیا۔
عباسپور پونچھ (ٹھاکراسد سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور حلقہ ایل اے 18 عباسپور پونچھ سے اُمیدوار برائے قانون سازاسمبلی آزادکشمیر سردار سفیر عالم خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جناب عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آزادکشمیر کے آمدہ عام انتخابات کے سلسلہ میں تشکیل دئیے جانے والے تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پارلیمانی کمیٹی کو فی الفور تحلیل کرکے اہل لوگوں پرمشتمل نئےپارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کیاہے سردار سفیر عالم خان نے ان خیالات کا اظہار آج عباسپور میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صحافیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں اور حلقہ ایل اے 18 کی سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہ ہم نے پاکستان کے وزیراعظم جناب عمران خان چیئرمین تحریک انصاف کے انقلابی پروگرام “تبدیلی” پرلبیک کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور اسی گراؤنڈ میں جناب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کا علم تھامنے کاعزم کیا تھا بیرسٹر صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج کے بعد جو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر یگا وہ ٹکٹ کی دوڑ سے باہر ہوگا بلکہ اُسے عام ورکر کی حیثیت سے پی ٹی آئی میں لیا جائے گا سفیر عالم خان نے کہا کہ ہم نےاپنے قایئدعمران خان کے تبدیلی کے ویژن کو لیکر عباسپور کی حلقے میں ہر یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر گئے اور عوام الناس اور نوجوانوں تک تبدیلی اور انصاف کا پیغام پہنچایا نوجوانوں کو منظم کیا اور تسبیح کے دانوں کیطرح ہزاروں کی تعداد میں رُکنیت سازی کی اور حلقہ نمبر 1پونچھ میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک ناقابلِ شکست قوت بنایا دیگر سیاسی جماعتوں کو ورطہ ءِ حیرت میں ڈال دیا ہماری ناقابل تسخیر سیاسی جدوجہد نے حلقہ کے نوجوانوں کو ایک نیا عزم اور حوصلہ دیا ایسے میں ایک ابن الوقت، موقع پرست اورآٹا مل مافیا کا ایجنٹ قیوم خان جو جہالت کا پروردہ ہے محض ٹکٹ کےحصول کے لیے پی ٹی آئی میں شامل ہوا جسکا خاندان صرف اقتدار کے حصول کے لئے پہلے کئ جماعتوں میں رہ کر کرپٹ مافیا کا حصہ رہے اورکرپشن کی وجہ سے آٹا ڈیلری سے”آٹامل” کے مالک بن بیٹھے سفیر عالم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں کسی مافیا کے شخص کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا یہی عمران خان کا اور یہی ہماری مسلح افواج کا مشن ہے اُنہوں نے آرمی چیف جنرل باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض چشتی کا شکریہ ادا کیا کہ انکی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع کو مزید مضبوط اور توانا بنا رہی ہیں اور بھارت کی جانب سے آئے روز ایل اوسی پر ہونیوالی خلاف ورزیوں کا دندان شکن جواب دےکر ملکی دفاع کی ذمہ داری سے عہدہ برا ہورہی ہیں ہم پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر جھاد کرینگے میرے خاندان کے سینکڑوں نوجوان سرینگر کی وادی کو اپنے خون سے رنگین کر چکے ہیں اور آئندہ بھی مسلح افواج کے ہر حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بھارتی دھشت گردی کامردانہ وار مقابلہ کرینگے سفیر عالم نے مزید کہا کہ خان عمران خان میرے قائد اور لیڈر ہیں وہ تحریک انصاف کے نظریئے اور فسفے کے تحت آزادکشمیر کو بھی پاکستان کی طرح مختلف مافیا ز کےچنگل سے آزاد کرائنگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی انتخابات سے قبل چینی چور اور آٹا چور پاکستان تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے اس میں شامل ہو چکے ہیں جن کا ماضی سرتاپا کرپشن سے آلودہ ہے ایسے لوگوں سے تحریک انصاف کو بچانا ہو گا سفیر عالم تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قیوم خان نامی شخص کو پارلیمانی کمیٹی سے فی الفور برطرف کریں یہ ان پڑھ شخص ہے یہ پڑھے لکھے لوگوں کا انٹرویو کریگا؟؟؟ قیوم خان خود ٹکٹ کے حصول کےلیے سائل ہے اور اسکا پارلیمانی کمیٹی میں رہنا میرے قائد عمران خان کے عظیم ویژن کی توہین اور حلقہ نبمر1 عباسپور کے نوجوانوں کا قتل عام ہے ان کرپٹ لوگوں کی کرپشن کے باعث میرا حلقہ انتخاب مسائل کی دلدل میں آج تک انتہائی پسماندہ ہے میرا ڈگری ہولڈر نوجوان بیروزگارہے اور فاقہ کشی اور خودکشی کاشکار ہے اُنہوں نے مزیدکہا کہ میرا جہاد جہالت، فرسودگی اور ظلم کے خلاف ہے میں حلقہ کے اندر مظلوم کی آواز ہوں اور عمران خان کے ویژن کیمطابق کرپشن سے پاک نظام قائم کر ینگے آٹا چوروں اور چینی چوروں کو بھگا کر دم لینگے سوشل میڈیا پر جعلی اور فرضی ناموں سے غلط اور گمراہ کن پراپیگنڈہ چلایا جا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کے چور دروازے اور روشندان سے قیوم خان نامی شخص جناب سیف اللہ نیازی کے پاس داخل ہو کر گلدستے پیش کرنااور راتوں کو اسلام آباد میں سجدہ ریز ہوناانتہائ غیر اخلاقی حرکت اور بیغیرتی ہے ان موسمی لوگوں نے اس سے قبل ہزاروں لوگوں کو گلدستے پیش کر چکے ہیں میں نے غیرتمند ماں کا دودھ پیا ہے انشاءاللہ میرٹ پر ٹکٹ لونگا اور نوجوانوں کی آرزؤؤں کی تکمیل عمران خان کی مدینہ کی ریاست کے نعرہ کے عین مطابق کرونگا بیرسٹر صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کہ ٹکٹوں کے فیصلے میرٹ اور انصاف پر ہونے چاہئیں وگرنہ بڑے بڑے سانپوں نے منہ کھولے ہوئے ہیں نجانے کیا ہوگا سردار عتیق پر زوال بھی قیوم نیازی کیوجہ سے آیا ہے چونکہ عتیق خان نے اس کی شکل میں جہالت کو پروموٹ کیا عتیق خان کو اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اقتدار میرے رب کی دین ہے انشاءاللہ جلد ہی انصاف ہوگا میں کل اسلام آباد جارہاہوں سیف اللہ خان نیازی اور دیگر قائدین سے آپ نوجوانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرونگا وگرنہ حلقہ کے ہزاروں کارکن بنی گالہ کے گیٹ پر انصاف کے حصول کےلئے دستک دینگے انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس اچھے اور نوجوان کرپشن سے پاک باردار نوجوان ہیں اُنہیں آگے آنا چاہیے اور آزادکشمیر کے نوجوانوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے وہ بھی روایتی کرپٹ مافیا کے خلاف ہیں انشاءاللہ اپنی شبانہ روز جدوجہد سے کرپٹ مافیا کو اپنے عبرتناک انجام تک پہنچاکر دم لیں گے اس موقع سابق ایڈمنسٹریٹر خان محمد اشرف خان، سابق کونسلر سردار محمد شبیر خان سمیت سینکڑوں سیاسی کارکن موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں