افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں سردار تنویر الیاس خان

راولاکوٹ( صبور احمد سے) افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے۔ آزافی تک کشمیری قوم کی جدوجہد جاری رہے گئی۔ افواج پاکستان ملکی عزت و وقار کی علامت ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان کا راولاکوٹ میں سرپرائز ڈے کے موقع پر خطاب۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کے حقیقی معنوں پر سفیر ہہں عالمی دنیا میں خان صاحب نے کشمیر کا مقدمہ بہت بہتر انداز میں پیش کیا۔ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف شاندار کامیابی حاصل کرئے گی۔ ہم آزاد کشمیر کی پسماندگی کو دور کریں گے۔
تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیر اہتمام ریلی و جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ریلی میں پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گے۔ جلسہ گاہ میں پہچنے پر سردار تنویر الیاس کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔
جلسے سے سردار مرتضی علی احمد، پیر علی رضا، ابرار الحق منہاس، ڈاکٹر عرفان اشرف، عامر ضیاء، خورشید عباسی، راجہ راشد اور عتیق سخاوت سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔
سردار تنویر الیاس خان نے کیپٹن حسین خان شہید کی یادگار بنانے اور صابر شہید سٹیڈیم کو بہتر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں