پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر اور تنویر الیاس خان کشمیریوں کی امنگوں کا ترجمان ہیں۔ مرتضی علی احمد

راولاکوٹ( صبور احمد سے) گزشتہ برس 27 فروری کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ نریندرمودی ایک فاشیشٹ ہے۔ اس نے مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ نریندر مودی سن لو اگر تم نے ہماری سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو پاک فوج کے ساتھ مل کر ہم بھرپور جواب دیں گے۔حلقہ عباسپور کا ہر شخص پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے امیدوار اسمبلی حلقہ عباسپور سردار مرتضی علی احمد نے راولاکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دورن کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس خان ایک نڈر،بے باک اور زیرک سیاستدان ہیں۔کشمیری قوم کو اس وقت اسطرح کی قیادت کی سخت ضرورت ہے۔ کشمیری قوم کی امنگوں کے حقیقی ترجمان سردار تنویر الیاس خان ہی ہیں۔

آخر میں انہوں نے آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے پی ٹی آئی قائدین و کارکنان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں