میرپور میں کرونا بے قابو،عوام انتظامیہ سے تعاون کرے۔وزیراعظم آزادکشمیر

میرپور (ڈبلیو این این) وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان نے میرپور کے شہریوں کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کے میرپور میں یہ مہلک وائرس بہت پھیل چکا ہے اس لیے انتظامیہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔
بیرون ملک سے آنے والے افراد رضاکارانہ طور پر انتظامیہ کو آگاہ کریں ۔اور اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایس او پیز کی مکمل پاسداری کریں۔
انکا مزید یہ کہنا تھا کے مکمل حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں