اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ۔ نقصان دہ یا فایدہ مند؟؟

اسلام آباد (ڈبلیو این این) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ انتخاب کے نتائج کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کے اعلان پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سنیچر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔

اسی سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات بھی کی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کو طلب کرنے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے صدر پاکستان کو ایڈوائس بھیجی گئی تھی جو کے منظور کر لی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب سینیٹ کے انتخاب میں اسلام آباد کی جنرل نشست سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا یہ فیصلہ انکے لیے فایدہ مند ثابت ہو گا یا کے نقصان دہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں