آزادکشمیر محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے قابل اور محنتی استاتذہ کی بھرتی کا پول کھل گیا۔

آزادکشمیر محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے قابل اور محنتی استاتذہ کی بھرتی کا پول کھل گیا۔
تتہ پانی: محکمہ تعلیم آزاد کشمیر میں میرٹ کے مطابق استاتذہ کی تقریوں کا پول کھل گیا۔ ضلع کوٹلی کی یونیں کونسل چوکی ٹینڈہ میں دوسری یونین کونسل کوٹلی شہر کی معلمہ کو غیر قانونی طریقہ سے تعینات کر دیا گیا۔اس غیر قانونی تبادلے پر عوامی حلقوں کا شدید غم و غصہ۔
اس حوالے سے ڈی ای او زنانہ کا موقف لینے کے لیے ڈی ای او زنانہ ضلع کوٹلی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ جبکہ دوسری جانب پرائمری معلمہ ایک ہفتہ سے ڈیوٹی پر معمور ہے۔ ضلع کوٹلی یونین کونسل چوکی ٹینڈہ گاوں بالابنڈہور میں عرصہ تقریبا ایک سال سے پرائمری معلمہ کی آسامی خالی تھی۔ اس خالی آسامی کو پر کرنے کے لیے این ٹی ایس کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ قانونا پرائمری معلمہ/معلم کو یونیں کونسل سے دوسری یونین کونسل میں نا تو تبادلہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی تعنیاتی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ یونین کونسل چوکی ٹینڈہ میں %70 سے زائد نمبرات حاصل کرنے والی اعلی تعلیم یافتہ امیدواران موجود ہیں جو کہ انٹرویو ز کی منتظر ہیں۔ ان امیدواران کا تعلق انتہائی غریب گھرانوں سے ہے۔ شنید میں آیا ہے کی تعنیات ہونے والی معلمہ کا تعلق کسی بااثر گھرانے سے ہے۔
اس اندھر نگری چوپٹ راج کے بارے میں میں معکمہ تعلیم کے افسرارن اپنا موقف دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمیں اس تقرری کا علم نہیں اور یہ تعنیاتی غیر قانونی ہے۔ عوام علاقہ کا سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں