عمران خان کی قیادت میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی محنت سے تحریک انصاف آزاد کشمیر بڑی اور مضبوط قوت بنتی جارہی ہے

میرپور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف یو کے کے سابق صدر حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی محنت سے تحریک انصاف آزاد کشمیر بڑی اور مضبوط قوت بنتی جارہی ہے۔آزاد کشمیرکےآمدہ انتخابات میں پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی آزادکشمیر بھر سے صاف وشفاف کردار کی حامل قدآورسیاسی شخصیات رابطے میں ہیں۔جلد وہ بھی عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں گے حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے جس کا کریڈٹ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جاتا ہے۔ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ پارٹی متحد و منظم ہو کر تاریخی کامیابی حاصل کرے حاجی عبد الرزاق کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر ترقی کر کے اسے فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔2005کے قیامت خیز زلزلہ کے بعد آزاد کشمیر میں دنیا بھر سے امدادی رقوم آئیں جس کیوجہ سے انفراسٹرکچر کچھ بہتر ہوا۔آج بھی آزاد کشمیر جیسے قدرتی وسائل سے مال و مال خطہ کی طرف دنیا کو متوجہ کر کے بڑی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے سڑکوں کا انفراسٹرکچر درست کرنے سمیت عالمی معیار کے ہوٹل،گیسٹ ہائوسز،ہوٹلز بنانا ہونگے۔اس مقصد کیلئے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکتا ہے الیکشن 5 سال بعد آتے ہیں آزادکشمیر کے لوگوں کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ایسے نمائندے منتخب کریں جو ریاست کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔عمران خان آزاد کشمیر کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے خواہاں ہیں۔آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کا حصہ بن کر اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔اگلا کام ہم پر چھوڑ دیں۔پی ٹی آئی اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت نظیر بنائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں