امریکین خاتون کے قبول اسلام کی دلچسب وجہ

اسلام آباد (ڈبلیو این این)غیر مسلم امریکی خاتون نے کراچی میں واقع جامعہ بنوریہ میں اسلام قبول کر لیا
تفصیلات کے مطابق غیر مسلم امریکی خاتون 42 سالہ ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر کراچی میں واقع جامعہ بنوریہ میں اسلام قبول کر لیا۔ مہتمم جامعہ مولانا نعمان نعیم نے امریکی خاتون ٹیفنی سلسیٹ کو کلمہ پڑھایا، اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی

امریکی خاتون کا تعلق امریکی ریاست Tennessee سے ہے۔ امریکی خاتون نےکہا کے پاکستان کے اسلامی ماحول اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

مولانا نعمان نعیم نے مسلمہ کا اسلامی نام عائشہ امینہ تجویز کیا ،جسے خاتون نے بخوشی قبول کر لیا

عائشہ امین نے بتایا کہ وہ قرآن مجید کا مطالعہ کر چکی ہیں، اور اللہ کے کلام سے متاثر ہو کر ہی انھوں نے قبول اسلام کا فیصلہ کیا ہے۔۔

عائشہ امینہ نے کا اس حوالے سے یہ کہنا تھا کے

میں قرآن مجید کا مطالعہ کر چکی ہوں اور اللہ کے کلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کررہی ہوں،

اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں امن اورسلامتی کے مذہب اسلام کی
تعلیمات سے بہت متاثر ہوں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں