فاروق طاہر کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاہیں، 20 مارچ کو تاریخی کنونشن ہو گا۔ راجا ابرار الحق منہاس

پلندری/ بلوچ (ڈبلیو این این) غریب اور پسے ہوئے طبقات کی جنگ مرتے دم تک لڑتا رہوں گا۔ عمران خان کے وژن کے مطابق سیاست کی، بائیس سالہ سیاسی جدوجہد میں اپنا سب کچھ قربان کیا۔ حلقہ بلوچ کی عوام سے گزارش ہے کہ 20تاریخ کو ہونے والے کنونشن میں شرکت یقینی بناہیں آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ امیدوار اسمبلی حلقہ بلوچ راجا ابرار الحق منہاس کی ڈبلیو این این سے گفتگو۔

برادری ازم کا قائل نہیں آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم اور کے ایچ خورشید جیسی نامور شخصیات گزری ہیں جن کوئی بڑی برادری نہیں تھی۔ عمران خان کے وژن کے مطابق سیاست کا قائل ہوں۔ حلقہ بلوچ میں عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جو بھی پی ٹی آئی میں آنا چاہے ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔ فاروق احمد طاہر کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاہیں۔
ٹکٹ کی تقسیم کے لیے پارٹی میرٹ کو مدنظر رکھے گی۔ اپنی جماعت کی خاطر کئی بار جیل بھی جا چکا ہوں۔

فہیم اختر ربانی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔ سیاست میں رواداری کا قائل ہوں۔
سردار تنویر الیاس خان پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں۔
20 تاریخ کو حلقہ بلوچ کی عوام کثیر تعداد میں نکلیں گے۔ حلقہ بلوچ کی غیور عوام سردار تنویر الیاس خان کا بھرپور استقبال کریں گے۔

حلقہ بلوچ کی غیور عوام کو میرا پیغام ہے کہ زندگی اور موت کا کوئی بھروسہ نہیں۔ اپنے حق کی خاطر گھروں سے نکلیں اور ثابت کریں کہ عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں