این ٹی ایس محکمہ تعلیم کی میرٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر امیدواران میں تشویش۔


اسلام آباد(سخاوت سدوزئی) آزاد جموں کشمیر محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کی پرائمری اور جونئیر آسامیوں کی میرٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر امیدواران میں تشویش،حکومت 6 ہزار کے قریب ایڈہاک سفارشی بنیادوں پر ملازمین تعینات کرکے میرٹ کا قتل عام کررہی ہے،پی ایس سی سینئر مدرسین جنرل۔لائن کی آسامیوں میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں،پرائمری اور جونئیر معلمین کی آسامیوں کے لیے تحریری امتحان کی لسٹیں آویزاں کرکے انٹرویوز کا سلسلہ بھی موقوف ہے، موجودہ حکومت کے اختتام میں صرف 74 روز باقی ہیں، حکومت آزاد جموں کشمیر محکمہ تعلیم میں سکیل 7 اور 9 کی آسامیوں کے علاوہ عدلیہ،الیکشن کمیشن،اسمبلی سمیت اہم اداروں کی غیرجریدہ آسامیوں پر این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر تعیناتیاں نہ کرسکی،پی ایس سی امتحانات ڈویژنل سطح پر انعقاد کرانے کے بجائے مظفرآباد میں امتحانات منعقد کرکے امیدواران کے لیے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں،این ٹی ایس فیل امیدواران کو ایڈہاک بنیادوں پر تعینات کرکے حقداروں کی حق تلفی کی جارہی ہے،ہزاروں بے روزگار مردوزن نوجوان مارے مارے پھر رہے ہیں،امیدوران نے چیف سیکرٹری آزاد جموں کشمیر اور متعلقہ حکام۔سے فوری محکمہ تعلیم سمیت اداروں میں میرٹ پر تعیناتیوں کی مانگ کرتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں