پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سبزی منڈی لگانے کا اعلان بھارتی کسانوں کا دلچسب انداز احتجاج

اسلام آباد (ڈبلیو این این)

ذرائع کے مطابق انڈیا کے دارلحکومت نئی دہلی
میں گزشتہ چار ماہ سے احتجاج کرنے والے

کسانوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے عین سامنے سبزی منڈی لگانے کا اعلان کردیا ہے ۔
مطالبات کے حصول کے لیے ماضی میں بھی دنیا کی کئی پارلیمنٹس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

مصر میں حسنی مبارک کی حکومت سے علیحدگی کی مین وجہ بھی ایک تعلیم یافتہ نوجوان تھا جس نے پارلیمنٹ کے سامنے ریڑھی لگا کر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہا تو پولیس نے اس نوجوان کو زبردستی ہٹانے کی کوشش کی تو پھر ملک گیر احتجاج شروع ہو گیا تھا ۔

جس نے حسنی مبارک کے تین دہائیوں پر مشتمل اقتدار کوچند لمحوں میں ختم کر دیا تھا۔

ایسا ہی ایک احتجاج نیشنل پریس کلب کے
سامنے بھی ہوا تھا جب عمران سرکار کی میڈیا

دشمن پالیسیوں کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر پکوڑے لگائے گئے تھے جس کے نتیجے میں تبدیلی سرکار کو اپنی پالیسیوں پر غور کرنا پڑا تھا۔

بھارت میں انسانیت کی شدید تذلیل کی جارہی ہے دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ادارے چلا چلا کر تھک گئے ہیں ۔
مگر مودی سرکار پر کسی قسم کا کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آ یا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں