مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر،کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر،کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارتِ خزانہ کو بھیج دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق یکم اپریل یعنی کل سے پٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹرتک سستاہو سکتاہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے پچاس پیسے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر حکومت کی جانب سےلیوی بڑھائی گئی تو ماہ اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہ سکتی ہیں۔

یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ ایک لیٹرپٹرول پر 11روپے 23پیسے پٹرولیم لیوی ہوگی، اسی طرحفی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہو گی۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی جس کے مطابق وزارتِ خزانہ حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے ماہ اپریل میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیجی جاچکی ہے، جس کی منظوری ملتے ہی نئی قیمتوں کا واضح اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ 15مارچ کو موصول ہونے والی سمری کو مسترد کر دیا تھا ،اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں