عباسپورایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرینوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ۔

عباسپورایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرینوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ۔
عباس پور(اسد گلزار سے )پورے ملک میں کرونا وبا کی تسیری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے۔
آئے روز آزاد کشمیر میں کروناکیسزمیں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
جبکہ آزاد کشمیر کے شہری کرونا ایس اوپی پر عمل درآمد کرتے نظر نہیں آ رہا تصور کاظمی۔
سول انتظامیہ اور محکمہ پولیس کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے اعلانات کروا رہے ہیں ۔
کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تاجر اور شہریوں پر جرمانے بھی کئے جا رہے ہیں تصور کاظمی ۔
حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بروز ہفتہ اور اتوار لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے جبکہ بقایا ایام میں تمام کاروباری مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کی ہدایت کی ہے تصور کاظمی۔
شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔نمازجمعہ کے اجتماعات ایس اوپیز کے تحت کرانیکی ہدایت ،خلاف ورزی پر خطیب کیخلاف کارروائی ہو گئی ،تصور کاظمی
نمازجنازہ کے اعلانات پر بھی پابندی کی ہے ۔
منتظمین کمیٹیاں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی پابند ہونگی ،نماز جنازہ کھلی جگہوں پر ادا کی جائے گی ۔
نماز جنازہ میں کم از کم افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کے علاوہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائےتصور کاظمی ۔
عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنا ہر صورت لازم ہو گا ۔خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ کیا جائے گا ۔
کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد تاہم پارکس میں بمطابق ایس او پیز چہل قدمی کی اجازت ہو گی ، انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرے تصور کاظمی۔
کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سید تصور کاظمی ،تحصیلدار رضوان لطیف ،ایس ایچ او محمد اعجاز ،نائب تحصیلدار راجہ اشرف راٹھور اور پولیس کی بھری نفری نے عباسپور شہر کا دورہ کیا اور شہریوں کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی ۔خلاف ورزی پر متعدد دکانات کو سیل بھی کیا جائے گا ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں