ضلع پونچھ میں 4اپریل سے 18 اپریل تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

ضلع پونچھ عباس پور(اسد گلزار سے) ضلع پونچھ کی تمام تحصیلوں میں ایک ہفتے کا مکمل لاک ڈاؤن ۔
. کرونا وائرس کے خطرناک وار جاری۔
ڈپٹی کمشنر پونچھ نے ضلع بھر میں ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 4 اپریل تا 18 اپریل مکمل بند رہیں گے .
اندرون و بیرون ضلع ٹرانسپورٹ ایک ہفتہ کے لئے مکمل بند رہے گی۔
. کھیلوں کی سرگرمیاں اور عدالتی مقدمات ایک ہفتہ تک مکمل بند رہیں گے .
سبزی فروٹ شاپس . تندور . بیکری دودھ شاپس صبح آٹھ بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے .
ہوٹلز شادی ہالز ریسٹورنٹس پر ایک ہفتہ کے لئے مکمل پابندی عائدہوگی.
لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن چار اپریل رات بارہ بجے نافذالعمل ہو گا۔
ڈپٹی کمشنر پونچھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں