پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم کے شوکاز پر قمر زمان کائرہ کا ردعمل۔

شوکاز دینے والوں کی کوئی حیثیت نہیں” قمرزمان کائرہ
لاہور (ڈبلیو این این)
6 اپریل 2021
پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شوکاز دینے کا کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں، میرے نزدیک اس کی حیثیت ردی کے کاغذ جیسی بھی نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک جماعت نہیں ہے شوکاز کا جواب دیا ہی نہیں جانا چاہیے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے شوکاز جاری کرنا غیرذمہ داری کا اظہار ہے، اس معاملے پر ہماری جماعت کا فیصلہ مجھے معلوم نہیں ہے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کے اس کا جواب دیا ہی نہیں جانا چاہیے۔

ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا 26مختلف پوائنٹس پراتفاق ہے، کیا پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی کسی بھی ایک پوائنٹ سے انحراف کیا ہے؟،بنیادی بات یہ تھی کہ ریلیاں جلسے جلوس گے اور تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

پنجاب میں ن لیگ نے پی ٹی آئی سے مل کر پی ڈی ایم کو نقصان پہنچا یا۔ پی پی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ ہم اب بھی استعفے دینے پر تیار ہیں ،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ استعفوں سے پہلے عدم اعتماد پر متفق تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی سے ووٹ لینے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں