پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پب جی کھیلنے سے روکنے پر 4 افراد قتل کر دیے گئے۔
ملزم کی ویڈیو وائرل ہو گی۔
6 اپریل 2021
لاہور (ڈبلیو این این)نواں کوٹ میں پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر سنگدل شخص نے بھابھی، بہن، بھائی اور دوست کو قتل کردیا،

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے نواں کوٹ میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے شخص نے اپنے ہی گھر کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم پب جی گیم کے طرز پر ہی اندھا دھند فائرنگ کررہا ہے۔

 فائرنگ سے زخمی ہونے والے بہن، بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ماں اسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

یاد رہے پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں