عباس پور سے تعلق رکھنے والےانسپکٹر محمد فاروق خان اعوان حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گے

عباس پور سے تعلق رکھنے والےانسپکٹر محمد فاروق خان اعوان حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گے
عباس پور (اسد گلزار سے ) عباس پور سے تعلق رکھنے والےانسپکٹر محمد فاروق خان اعوان آف موضع ”ہرکڑیاں”عباسپور والے جو سپیکر ”آزاد کشمیرقانون اسمبلی ”کے سیکورٹی انچارج حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سےانتقال کر گے ۔
اناللہ وانا الیہ راجعون
ان کی نماز جنازہ بروز بدھ 07/04/2021 کو ہرکڑیاں کے مقام پر ادا کی جائے گی ۔
اہلِ عباس پور کی سول انتظامیہ اور محکمہ پولیس اور دیگر سوسائٹی کی جانب سے انسپکٹر محمد فاروق اعوان کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم،صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
مرحوم انتہائی شریف النفس شخصیت کے مالک تھے اللہ تعالی انکی آخرت کی تمام منازل آسان فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور ان کے تمام لواحقین کوصبر جمیل عطا فرمائیں آمین یا رب العالمین انکی نماز جنازہ کل عباس پور میں ادا کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں