رواں سال بینکوں سے زکوٰۃ کٹوتی کتنی ہو گی وفاقی حکومت نے اہم اعلان کر دیا۔

حکومت نے اس سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقررکر دیا ہے۔
نصاب زکوٰۃ 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے،

یکم رمضان المبارک سے بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی شروع ہوگی۔
اسلام آباد (ڈبلیو این این) اتوار 11 اپریل 2021 11:23

وفاقی حکومت نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے، جس کے مطابق زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے، یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی اوربینک عوام کیلئے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن نے زکوٰۃ کے نصاب سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جس کے مطابق اس سال زکوٰۃ کا نصاب80 ہزار933 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی اور یکم رمضان کو بینک عوام کے لیے بند رہیں گے۔

یاد رہے کے پچھلے سال زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا تھا، اور کہا گیا کہ زکوٰۃ کا نصاب جن سیونگ بینک اکاؤنٹس میں زکوٰۃ کے نصاب کی مقرر کردہ رقم سے زیادہ رقم ہوگی اس میں سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کاٹی جائے گی تاہم کمپنی اکاؤنٹ، کرنٹ اکاؤنٹ یا وہ صارفین جنہوں نے زکوٰۃ نہ کاٹنے کا ڈکلیریشن بینک میں جمع کروایا ہے ان کے اکاؤنٹ سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں