عباسپور میں کرورنا وائرس کی تیسری خطرناک لہر

عباسپور(ٹھاکر اسد سے )عباسپور میں 56 کیسز رپورٹ ہوئے
عباسپور میں 56افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا
جن میں 12 افراد کا کررونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔
جس کی وجہ سے عباسپور میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گی ہے۔
کررونا وائرس کے پیش نظر اسٹنٹ کمشنر آفس انجمن تاجران عباسپور اور دیگر سول سوسائٹی پر مشتمل ایک ہنگامی اجلاس اسٹنٹ کمشنر عباسپور سید تصور حسین شاہ کاظمی کے دفتر میں منعقد ہوا ۔
صدارت اسٹنٹ کمشنر عباسپور سید تصور حسین شاہ کاظمی نے کی۔
اجلاس میں تحصیلدار عباسپور سردار رضوان لطیف ،نائب تحصیلدار عباسپور راجہ اشرف راٹھور ،ایڈیشنل ایس ایچ او عباسپورسردار مشتاق خان،اے ایس آئی وقار کان اور چنار پریس کلب عباس پور کے صحافیوں سمیت دیگر سوشل ورکرز کی سرپرستی میں ہوا ۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر عباسپور سید تصور حسین شاہ کاظمی نے کہا کہ مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
عباسپور میں کررونا وائرس کے موجود حالاتِ کے پیش نظر عباسپور میں 56افراد کے سیمپل لئے گے ۔
جن میں سے 12افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کی دوکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے ان کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
جمعہ اور ہفتے کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔
خلاف ورزی کرنے پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔
عباسپور میں انٹری پوائنٹ میں گاڑیوں کی ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔
تھانہ پولیس عباسپور کے ایس ایچ او کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تھانہ پولیس عباسپور میں 02 سے زیادہ پولیس نہ رکھیں اور دوسروں کو عباسپور انٹری پوائنٹ پر ڈیوٹی لگائیں ۔
ماسک نہ پہننے والوں پر فوری ایف آئی آر درج ہو گی اور جرمانے بھی کیے جائیں گے کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ،
اس موقع پر صدر انجمن تاجران عباسپور سردار فیاض خان نے سول سوسائٹی اور انجمن تاجروں عباسپور کی طرف سے عباسپور کی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی اور لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کی جانب سے جو بھی ہدایات عملدرآمد کا احکامات جاری ہو گا اس پر عمل کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں