مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سردار امجد یوسف خان کا تروٹی گاؤں کا دورہ کیا ۔

عباس پور(ٹھاکر اسد سے ) مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سردار امجد یوسف خان کا تروٹی گاؤں کا دورہ کیا ۔
کثیر تعداد میں لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کو خیر باد کہہ کر سردار امجد یوسف خان کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔
اس موقع پر سردار امجد یوسف خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 35 سال سے حلقہ ون عباسپورمیں انتخاب میں برداری ۔ اقربا پروری ۔ جہالت اور ناانصافیوں کا تسلط قائم ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے حلقہ نمبر ون عباسپور میں 2011 کا الیکشن ہارنے کے باوجود اس حلقہ انتخاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔
حلقہ ون انتخاب میں عالمی معیار کی سڑکیں اور پل بنوائے ۔ نادرہ آفس کا قیام عمل میں لایا ۔ گریٹر واٹر سپلائی اور بے شمار سکول و کالجز کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تر تقرریاں میرٹ پر کی ۔
اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ کارکنان 2021 کے الیکشن کی تیاری کریں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا وہی حشر ہو گا جو کراچی میں گزشتہ روز این اے 249 میں ہوا ۔ عوام اب ان سلیکٹڈ اور نا اہل حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ۔ انشاءاللہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئے گی اور اس حلقہ انتخاب میں یونیورسٹی کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا ۔


اس موقع پر نمبردار یعقوب خان منگرال
اقبال منگرال
مشتاق خان منگرال
مقصود خان منگرال اور دیگر اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ۔
تقریب سے مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سردار امجد یوسف خان ۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ نمبر ون عباسپور سردار اخلاق ایوب ۔
سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار سکندر خان ۔
سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری خنیف انجم اور سردار ارشاد خان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید بھی کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں