این سی او سی کے سفارشات کے پیش نظر آزاد کشمیرکی حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

عباسپور(ٹھاکر اسد سے ) این سی او سی کے سفارشات کے پیش نظر آزاد کشمیرکی حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
آٹھ سے سولہ مئی تک لازمی سروس کے سواتمام کاروبار ی مراکز بند رہیں گے ۔
نوٹیفکشن جاری کر دیا
تندور ، دودھ ، دھی کی دوکانیں میڈیکل سٹور ، طبی سہولیات ویکسنیشن سینٹرز ، پیٹرول پمپس ، پنکچر شاپس ایس او پیز کے تحت کھلی رکھی رہیں گی۔
سبزی ، گوشت ، مٹھائی کی دوکانیں صبح چھ سے شام آٹھ بجے تک ایس او پیز کے تحت کھولی جا سکیں گی

ہر قسم کی سیاحتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی
تمام ہوٹل ریسٹورنٹس شاپنگ مالز پبلک پارکس پکنک پوائنٹس مکمل طور پر بند رکھنے کے احکامات جاری۔
سیاحتی مقامات کو جانے والی تمام سڑکیں بند رہیں گی ، صرف مقامی افراد گھروں کوواپس لوٹ سکیں گے۔

بین الاضلاعی بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی
ریاست میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں