امید سوشل گروپ عباسپور کے زیر اہتمام 30غریب نادار خاندانوں میں دوسرا رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔

عباسپور(ٹھاکر اسد سے ،میڈیا رپورٹ )امید سوشل گروپ عباسپور کے زیر اہتمام 30غریب نادار خاندانوں میں دوسرا رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پرچیف ایڈمن محمد ہارون رشید، صدر امید سوشل گروپ عباسپور چوہدری لیاقت حسین،محمد فاروق، خورشید احمد چوہدری، محترمہ ثمینہ ایڈووکیٹ ،قمرگجر سمیت دیگر امید سوشل گروپ کے رضاکاروں نےفوڈ پیکج تقسیم کیا۔
چیف ایڈمن امید سوشل گروپ عباسپور محمد ہارون رشید نے کہا کہ غریبوں، ناداروں اور بیواؤں میں فوڈ پیکج کے علاوہ یتیم بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے یتیم بچوں میں عیدکے کپڑے اور عید پیکج بھی تقسیم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ہم غریب نادار اور بیواؤں میں ماہانہ فوڈ پیکج بھی تقسیم کرتے ہیں-


صدر امید سوشل گروپ عباسپور نے کہا کہ ہم صرف ان خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کرتے ہیں بیوہ بلکل چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بیٹھی ہیں جن کا کوئی سہارا نہیں۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نےکہا کہ امید سوشل گروپ فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے انتہائی دیانتداری ،ہمدردی اور خدمت خلق کےجذبہ سےدکھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہے۔
ایسے مستحق خاندان جو کھلے آسمان تلے بے یارومددگار زندگی بسرکرنےپر مجبورتھے انھیں سہارا دیا اور ان کی عزت نفس کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے انتہائی رازداری سے امید سوشل گروپ نے مددکی جبکہ دوسری جانب ان مساکین خاندانوں کا کہنا ہے کہ امید نے ہماری ناامیدی ختم کردی۔
مردوں کے شانہ بشانہ خواتین نے بھی امید سوشل گروپ میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ مردوں کی طرح خواتین کو بھی خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
عباسپور کے عوام نے کہاکہ امیدسوشل گروپ تمام برادریوں کا گلدستہ ہے جوبلاتفریق اور بلا امتیاز رضائے الٰہی کیلئےکام کررہا ہے۔
امید سوشل گروپ کے رضاکاروں نے کہا کہ ہم ہنگامی صورتحال حال میں بھی غریب ومساکین کے لیے اپنی خدمات جاری و ساری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں