سہڑھ بٹل منڈہول ایل اے 18 پونچھ ون عباس پور کے صدارتی مشیر سردار عبدالمنان گوہر ایڈووکیٹ کو مشیر حکومت بننے کے بعد حلقے میں انٹری

سہڑھ بٹل منڈہول ایل اے 18 پونچھ ون عباس پور کے صدارتی مشیر سردار عبدالمنان گوہر ایڈووکیٹ کو مشیر حکومت بننے کے بعد حلقے میں انٹری
عباس پور بٹل منڈہول(ٹھاکر اسد سے )سردار عبدالمنان گوہر ایڈووکیٹ کو مشیر حکومت بننے کے بعد حلقے میں انٹری پر عوام کا جم غفیر نے استقبال کیا۔


سردار عبدالمنان کی استقبالیہ ریلی میں وزیر حکومت چوہدری یاسین گلشن ،مسلم لیگی رہنما سردار رحیم ایڈووکیٹ ،
چوہدری پرویز گوہر ایڈووکیٹ ،
ملک اتفاق ،
چوہدری شہزاد ایڈووکیٹ ،
فیصل شفیع جنحال،
سردار منظر بشیر ایڈووکیٹ ،
سردار شاہد ایڈووکیٹ ،
سردار تعبیر ،
مرزا گلنواز،
راجہ شوقین اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے مشیر حکومت سردار عبدالمنان گوہر کے بڑے قافلے کے ساتھ سہڑ کے مقام پر استقبال کیا ۔
وزیر حکومت چوہدری یسین گلشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔
سیاست جمہوری انداز میں ھونی چاہیے لڑائی جگھڑے فساد دنگل سے حلقہ عباس پور کا پرامن ماحول خراب کر کے حلقے کی عوام اور ان کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رھی ھے۔
جو کہ جمہوریت کی سراسر نفی ھے ایسا تاثر دے کر حلقہ عوام کی آواز کو ،لوگوں کی راے کو دبایا نہیں جا سکتا۔
اور متنبہ کیا جاتا ہے کے ایسے ہتھکنڈوں سے باز آیا جاے حلقہ کی پر امن فضا کو خراب نہ کیا جائے۔
ووٹ کی پرچی ھی اصل طاقت ھے جس سے بڑے بڑے فرعونوں کی فرعونیت ختم ہوئی۔
اللہ کی لاٹھی بے آواز ھے یہ حلقہ اصول پسندوں باشعور اور پڑھے لکھے لوگوں کا حلقہ ھے۔ اور اس حلقہ میں ایسی کسی بھی سوچ کو پروان نہیں چڑھایا جا سکتا جسے تاریخ کبھی معاف نہ کر سکے ۔
آمدہ الیکشن میں بھی حسب سابق حلقہ کی عوام درست فیصلہ کر کے ایسی فرعونی سوچ کا قلع قمع کریں گے۔
چوہدری یسین گلشن کا مزید کہا کہ کامیاب پروگرام انعقاد کیا گیا ۔
جس پر میں عوام علاقہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں