عباس پور جھنڈا کلراں وزیر حکومت چوہدری یاسین گلشن کی دھواں دار انٹری

عباس پور (ٹھاکر اسد سے ) عباسپور یونین کونسل چھاترہ جھنڈا کلراں سے سیکڑوں افراد یاسین گلشن کے قافلے میں شامل ۔
جھنڈا کلراں شوکت ٹھکر کی زیر صدارت وزیر حکومت یاسین گلشن صاحب کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں محمد یوسف ٹھکر،
محمد پرویز ٹھکر،
محمد شوکت ٹھکر،
محمد فاروق ٹھکر،
محمد معروف ٹھکر،
محمد مراد ٹھکر،
عمران ٹھکر،
عرفان ٹھکر،
محمد ابرار ٹھکر سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی ۔
اور تمام لوگوں نے یاسین گلشن صاحب پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں ووٹ اور مکمل سپوٹ کا علان کیا ہے ۔
ٹھکر برادری کے علاوہ کلراں رقبہ سے دیگر برادری نے شرکت کی ۔
ٹھکر برادری نے لنک روڈ دینے پر یاسین گلشن صاحب کا شکریہ ادا کرتےہوئے آمدہ الیکشن میں مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔
ٹھکر برادری کا کہنا تھا کہ گلشن صاحب نے آزاد کشمیر کے محدود بجٹ اور وسائل کے باوجود روڈ اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں جس پر ہم شکر گزار ہیں ۔
عوام علاقہ نے حلقے کے باقی کام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر یاسین گلشن صاحب نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگ کی کامیاب میٹنگ کرانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
اور آمدہ الیکشن جیت کر باقی کام بلاتفریق مکمل کرواؤں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں