انتخابات قومی فریضہ ہے، الیکشن فوج کی نگرانی میں ہوں گے

میرپور آزاد کشمیر
آزادجموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ
افسران اور ریٹرننگ افسران کا اعلی سطح کا اجلاس

اجلاس میں سینئر ممبر راجہ فاروق نیاز ،ممبر فرحت میر ،سیکرٹری محمد غضنفر کی شرکت

اجلاس میں آزادجموں و کشمیر سے دس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور پاکستان میں موجود قانون ساز اسمبلی کے 12 حلقوں سے ریٹرننگ افسران کی شرکت

پاک فوج اور رینجرز انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ،چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر

آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن آزادانہ ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلیے تمام تر اقدامات کرے گا ،چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر

الیکشن کمیشن کے ارکان کسی قسم کے دباو کو خاطر میں نہ لائیں ،چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر

تمام سیاسی جماعتیں ،وزراء ،قائدین ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ،چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر

انتخابات کے دن فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ،چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا ،سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز

سوشل میڈیا کا دور ہے ہر چیز فوری رپورٹ ہو جاتی ہے ،سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز

آزادجموں و کشمیر کی عدلیہ نے انتخابات کے موثر انعقاد کیلیے ہمیشہ بہترین کام کیا ہے ،سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز

چیف الیکشن کمشنر پاکستان اور نادرا کے مشکور ہیں ،سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز

انتخابات قومی فریضہ ہے سب نے ملکر کام کرنا ہے ،ممبر الیکشن کمیشن فرحت میر

الیکشن کمیشن کے ارکان نے کسی بھی دباو میں نہیں آنا ،ممبر الیکشن کمیشن فرحت میر

آزادجموں و کشمیر میں انتخابات کو منصفانہ بنانے کیلیے ادارہ تمام وسائل بروئے کار لائے گا ،ممبر الیکشن کمیشن فرحت میر

انتخابات کے دن امن و امان کو یقینی بنانے کیلیے کوئیک ریسپانس فورس بھی ہو گی ،ممبر الیکشن کمیشن فرحت میر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں