شہزادہ ہیری اور میگھن کے دعوؤں پر شاہی خاندان کا ہنگامی اجلاس

اسلام آباد (ڈبلیو این این)
امریکی اینکر اوپرا ونفری کے ساتھ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل انٹرویو کے بعد برطانوی شاہی خاندان نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں کافی سینیئر افراد نے شرکت کی ہے۔

ذرائع ڈبلیو این این کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کےحیران کن دعوؤں کے بعد ‘بکنگھم پیلس کی خاموشی مسلسل عدم برداشت کا باعث بن رہی ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن نے انٹرویو میں نسلی تعصب، ذہنی صحت، میڈیا اور شاہی خاندان کے دیگر افراد سے متعلق بات کی تھی

میگھن جو شہزادہ ہیری سے شادی کے بعد شاہی خاندان میں اول غیر سفید فام رکن بنی تھیں، شاہی خاندان کے فرد کا نام نہ لیتے ہوئے کہاکہ انھوں نے ہیری سے پوچھا کہ آرچی کی رنگت ‘کتنی سیاہ’ ہوگی۔

شہزادہ ہیری نے کہا کہ یہ بات ملکہ برطانیہ یا ان کے خاوند شہزادہ فلپ نے نہیں کہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں