دنیا بھر کی طرح میرپور میں بھی ورلڈ کڈنی ڈے منایا گیا

میرپور(نمائندہ خصوصی)دنیا بھر کی طرح میرپور میں بھی ورلڈ کڈنی ڈے منایا گیا اس سلسلے میں انجمن فلاح و بہبود انسانیت میرپور کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں قائم فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میں کورونا ایس او پیز کے تحت ایک مختصر باوقار دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں کیک بھی کاٹا گیا اور کورونا وباءکے خاتمہ سمیت مریضوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر انجمن فلاح و بہبود انسانیت میرپور کے صدر ڈاکٹر طاہر محمود اور انچارج کڈنی سنٹر ڈاکٹر شہزاد احمد شیخ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر اس مرتبہ واک اور سیمینار کی بجائے کورونا ایس اوپیز کے تحت مختصر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے اور خصوصی ڈیسک قائم کر کے گردووں کے امراض سے بچا¶ کی تدابیر سے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عوام کے شوگر ، کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں اور امسال Living well with Kidney Deiseaseتھیم کے تحت کڈنی ڈے منایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پرنائب صدر ساجد حمید ، سیکرٹری مالیات سید شبیر شاہ ، سیکرٹری اطلاعات ظفر مغل ، لیڈی سیکرٹری فوزیہ عندلیب ، شیخ حمید الحق اور کئی مریض ، ڈونرز اور سٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔ صدرانجمن ڈاکٹرطاہر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ میرپور میں جلد گردے ٹرانسپلانٹ کرنے کیلئے آزادکشمیر کا پہلا سنٹر قائم کر دیا جائے گا جس کیلئے ابتدائی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اب تک انجمن کے تحت2003ئ سے2020ئ تک 1,030,93گردوں کے مریضوں کے مفت علاج ومعالجے ،ڈائیلاسزپرمجموعی طورپر51کروڑ80لاکھ روپے کی خطیررقم اپنی مددآپ کے تحت خرچ کی جاچکی ہے اوراسوقت ڈویڑنل ٹیچنگ ہسپتال میرپورمیں قائم انجمن کے فری ڈائیلاسزسنٹرکی جدیدعمارت میں 24جدیدمشینوں سے دورجدیدکے تقاضوں کے مطابق 3شفٹوں میں گردوں کے مریضوں کوڈائیلاسزکی بہترین سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس نیگیٹواورپازیٹیو اورکوروناوبائ کے پیش نظرعالمی ایس اوپیزکے تحٹ 3الگ الگ وارڈزمیں جدیدسکیورٹی سسٹم کے تحت تمام طبی، انتظامی اورمتعلقہ ادویات وضروریات کی فراہمی کویقینی بنایاگیاہے ڈاکٹرطاہرمحمودنے کہا کوروناوباءکے دوران ایک دن بھی ڈائیلاسز سنٹر میرپورکوبندنہیں کیاگیابلکہ عالمی ادارہ صحت کی ایس اوپیزکے مطابق ڈونرزکی مددسے ڈی ایچ کیوہسپتال میرپورکوانتہائی جدیداورقیمتی طبی آلات،ضروریات، وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشین کے علاوہ 24دیگرطبی آلات بھی کروڑوں روپے کی مالیت کے فراہم کرنے کیساتھ ساتھ لاک ڈاون کے دوران میرپورمیں 4ہزارروپے فی کس 450گھرانوں کوراشن بیگ پیکیج بھی تقسیم کئے اسی طرح2019ئ کے قیامت خیززلزلہ میں متاثرین کو51ہزار80منرل واٹر، پکاہواکھانا، ضروری ادویات اوربلڈنگ میٹریل اور2متاثرین کومکمل زلزلہ پروف گھربھی دیئے اسی طرح گرین اینڈکلین 77میرپورپراجیکٹ کے تحت ماحولیاتی آلودگی پرقابوپانے کیلئے شہرمیں200سے زائدپوداجات بمعہ حفاظتی جنگلاکی فراہمی کاآغازبھی کیاگیاانہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے انجمن کے فلاحی مفت کام کے پیش نظر2017میں پرائم منسٹرپاکستان پروگرام کے تحت10ڈائیلاسز مشینیں بھی فراہم کی تھیں اوراب انجمن نے اکنامک افیئرڈویڑن اسلام آباداوردیگرمتعلقہ اداروں میں باقاعدہ رجسٹریشن کیلئے تمام تقاضے پورے کردیئے ہیں جبکہ اسکی ویب سائیٹ اورایپ بھی جدیدتقاضوں کے مطابق تیاری کے آخری مراحل میں ہے اورجدیدتقاضوں کے مطابق مالی معاملات ،انتظامی امور،بہترسے بہتربنانے اورمزیدفول پروف بنانے کیلئے سافٹ ویئرز پربھی کام جاری ہے اورنئے سال کے آغازمیں مزیدبہتری، عوامی بہبود اوروسائل کی ترقی اورزیادہ سے زیادہ ڈونرز تک رسائی اورانٹرنیشنل سطح پربھی بین الاقوامی رابطوں کے فروغ سے نئے منصوبہ جات پربھی کام کاآغازکیاجائیگاانہوں نے مزیدکہاکہ انجمن ڈونرزکی مددسے سالانہ تقریباً6کروڑ روپے کے اخراجات کررہی ہے جوآمدہ سالوں میں بڑھنے کے قوی امکانات ہیں اورمزیدمنصوبے شروع کرنے کیلئے ہمیں مخیرحضرات سے قریبی روابط اختیارکرتے ہوئے انجمن کے وسائل بڑھاکرمفت ڈائیلاسزکی میرپورمیں زیادہ سے زیادہ جدیدسہولیات کی فراہمی سمیت دیگرنئے منصوبہ جات کے آغازسے بھی دکھی انسانیت کی خدمت اورآفات سماوی میں متاثرہ عوام کوبھی بروقت ریلیف کی فراہمی کے اقدامات اٹھاناہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں